حیدرآباد۔21۔دسمبر (اعتماد نیوز)عام آدمی پارٹی دھیرے دھیرے دہلی میں حکومت
کے قیام کی طرف آگے بڑھ رہی ہے۔ چنانچہ عام آدمی پارٹی کے لیڈر منیش
سسوڈیا نے آج میڈیا سے کہا کہ دہلی کے ہر حلقہ میں مجالس کے ذریعہ ‘اور
جہاں جہاں عوامی رائے کے حصول کی کوشش کی جارہی ہے وہاں کانگریس کی تائید
کے ساتھ
حکومت کے قیام کی طرف ہی زور دی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اکثر
عوام کی یہی رائے ہے کہ حکومت کے قیام کے ذریعہ عام آدمی پارٹی اپنے بد
عنوانی سے پاک حکومت کی تشکیل کو قائم کرے۔ تاہم انہوں نے کہا کہ پیر کے
دن پارٹی کا اہم اجلاس منعقد ہوگا جس میں قطعی اور آخری فیصلہ حکومت کے
قیام سے متعلق کیا جائیگا۔